Add Poetry

ہنساتا ہے مجھے پھر وہنسا کر جب رلاتا ہے

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

ہنساتا ہے مجھے پھر وہنسا کر جب رلاتا ہے
ہزاروں پھول پھر خود ہی کہیں سے توڑ لاتا ہے

مجھے بانہوں میں بھر کر زندگی کے نام پر شاہد
سرورِ عشق کی آتش میں جسم و جاں جلاتا ہے

مرا ساتھی مرا دلبر مرے ہر خواب کا محور
شعور آگہی دے کر حسیں غزلیں لکھاتا ہے

مرے ارماں مری چاہت تخیل ہی تو ہے جاناں
یہ زندانِ حیاتی میں مجھے مجھ سے ملاتا ہے

دلِ وشمہ کی دھڑکن سے بنا کر اک حسیں گجرا
مرے بالوں میں چاہت سے مرا جانم سجاتا ہے

Rate it:
Views: 416
09 Sep, 2018
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets