Add Poetry

ہنگامہ محشر ہے، میداں میں کھڑا ہوں میں

Poet: Azharm By: Azharm, Doha

ہنگامہ محشر ہے، میداں میں کھڑا ہوں میں
کر دے گا شفاعت وہ، جس در پہ پڑا ہوں میں

بزدل سا بنایا ہے کیوں تیری محبت نے
کیا بات ہے کیا جانوں، ویسے تو کڑا ہوں میں

شعروں سے محبت ہے، اُسکو تو مجھے دیکھے
میں بھی تو مرصع ہوں، وصفوں سے جڑا ہوں میں

جب جب بھی ملا تُجھ سے، تب تب ملی رُسوائی
پھر خود ہی کو سمجھایا، پھر خود سے لڑا ہوں میں

کیوں مجھ کو بچایا تھا، پھر تُم نے ڈبویا بھی
تب مجھ سے کہا کیوں تھا، پاؤں پہ کھڑا ہوں میں

میں سوہنی کو اظہر، منجدھار میں چھوڑوں گا
کچا ہی بنایا ہے ، بے کار گھڑا ہوں میں

Rate it:
Views: 517
06 Jul, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets