ہو جائے نہ رسوا وہ سرعام کہیں

Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindi

رہتا ہے وہ سانسوں میں کہیں نہ کہیں
ہو جائے نہ عشق میں بدنام کہیں

کچھ اسطرح وہ چھپ کہ ملتا ہے
ہو جائے نہ ظاہر وہ سرشام کہیں

پوچھتے ہیں لوگ اس کا پتہ ہم سے
آ جائے نہ اس کا نام لب بام کہیں

رکھا ہے سنبھال کہ دیدہ تر میں اسے
ہو جائے نہ رسوا وہ سرعام کہیں

Rate it:
Views: 472
02 Jun, 2011