ہوئی کیسے محبت نہیں جانتے
Poet: اےبی شہزاد By: اےبی شہزاد, Mailsiہوئی کیسے محبت نہیں جانتے
عشق کی وہ تمازت نہیں جانتے
پیار نفرت نہیں رکھتے دل میں کبھی
اس جہاں کی رفاقت نہیں جانتے
وہ خیانت نہیں یار کرتے کبھی
وہ تو کرنی ملاوٹ نہیں جانتے
چور ڈاکو شرابی یہاں آتے ہیں
وہ جسارت شقاوت نہیں جانتے
رہتے ہر وقت ہیں گھر شرافت سے ہم
کرنی ہم تو عداوت نہیں جانتے
اس لیے ساتھ شہزاد رہتا ہوں میں
اپنی کرنی حفاظت نہیں جانتے
More Love / Romantic Poetry






