ہواؤں کے حشر میں وہ زلف لہرائے بیٹھ گیا

Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithi

ہواؤں کے حشر میں وہ زلف لہرائے بیٹھ گیا
دوُر کسی منظر سے کوئی آنکھ لڑائے بیٹھ گیا

تدبیریں بنتی ہیں تقدیروں سے کہیں کہیں
میں تصور کے خاکے بنائے ڈھائے بیٹھ گیا

نینوں کی تشنگی میں کچھ بھی بھٹکے مگر
جو آنسو میرا تھا مجھے رُلائے بیٹھ گیا

الجھن کی کروٹ میں خمار یہ کیسا ہے کہ
ہر خلوت کو یونہی اپنا بھائے بیٹھ گیا

اِس قیام زندگی کے سنتوشؔ قریب رہ کر
اُبھرا جو خیال میرا جی چرائے بیٹھ گیا

 

Rate it:
Views: 397
06 Feb, 2011