ہونٹ خاموش دل میں نالے ہیں

Poet: باسط ادیب By: باسط ادیب, Sadiqabad

ہونٹ خاموش دل میں نالے ہیں
اہل ِ دل کے یہی حوالے ہیں

خود نکل آئے ہیں یہ آنکھوں سے
اشک ہم نے کہاں نکالے ہیں

اک خوشی ایسے مسکرائی ہے
درد جیسے بچھڑنے والے ہیں

آئینے خود بنانے والے نے
اپنے ہاتھوں سے توڑ ڈالے ہیں

اجنبی بن کے جو ملے باسط
لوگ میرے وہ دیکھے بھالے ہیں

Rate it:
Views: 219
29 Dec, 2022