ہے صحرا میں پھول کھلانے کی کوشش
Poet: Rukh By: Rukh, Karachiہے صحرا میں پھول کھلانے کی کوشش
 تمہیں محبت میں اپنی گمانے کی کوشش
 
 ہے کوشش کہ پہنچوں دل میں تمہارے
 اورپہنچ کر وہیں ، بس جانے کی کوشش
 
 سنبھال کے رکھا ہے دل میں ہمیشہ
 بے سود ہو گی ، جانے کی کوشش
 
 خواب جو تیرے، سدا ہوں وہ پورے
 خوابوں میں تیرے ہے آنے کی کوشش
 
 گیت پسند ہیں ، سنا ہے تمہیں
 رخؔ کر رہا ہے گانے کی کوشش
  
More Love / Romantic Poetry






