Add Poetry

ہے یاد فقط پیار کی پہلی نظر مجھے

Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hill

دنیا سے سروکار نہ اپنی خبر مجھے
ہے یاد فقط پیار کی پہلی نظر مجھے

شاید میں انکی ذات کا بچھڑا وجود ہوں
یوں مل رہے آج بھی ویراں شجر مجھے

خالی ہیں جسکے ہاتھ مرے خواب کی صورت
چاہا تھا کبھی اس نے بہت ٹوٹ کر مجھے

دل ہے کسی بھی طور بہلنے سے گریزاں
وہ اک خیال لے گیا جانے کدھر مجھے

منزل ہے اسکی اور مگر اتنا یقیں ہے
سوچے گا بہت دیر میرا ہمسفر مجھے

میں اشک کی صورت کہیں قدموں میں گرا تھا
پلکوں پہ ڈھونڈتی رہی باد سحر مجھے

طوفاں بن کے ٹوٹ پڑی سرپھری ہوا
وہ نقش کر رہا تھا ابھی ریت پر مجھے

ممکن ہے تری تجھ سے ملاقات کرا دوں
فرصت ملے تو سوچ کبھی ڈوب کر مجھے

تھاما ہے ترا ہاتھ میرے ذوق جنوں نے
لرزیدہ کر نہ پائے گا اب کوئی ڈر مجھے

میں زندگی کے تھوڑے حسابات چکا لوں
اے موت ساتھ لے کے ہی جانا-ٹھہر ! مجھے

Rate it:
Views: 1517
18 May, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets