اسکا چہرہ میری آنکھوں میں
رہتا ہے
جب کبھی اسکی یاد
دل پہ دستک دیتی ہے
میں دل کے کواڑ کھول دیتا ہوں
اسکی جھلک آنکھوں میں اتر آتی ہے
وہ میٹھی سی مسکان
جو بہت کم میسّر آئئ مجھکو
وہ اسکا آپ آپ کرنا
جو بہت کم کم سنا میں نے
وہ اسکی آنکھوں کی بے رخی
بس اک واحد شے
جو اس میں مستقل نظر آئ مجھکو
اور پھر
غم دنیا کے شور آنکھیں کھول دیتے ہیں
اور میں گہرا سانس لے کے
کچھ دیر کے لئے
سب کچھ بھول جاتا ہوں
لیکن!
اسکا چہرہ یاد رہتا ہے
کیونکہ
وہ میری آنکھوں میں جو رہتا ہے