یاد آتی بہت ہے
Poet: Waqas ashraf By: Waqas , Lahoreمیرے سپنوں میں وہ آتی بہت ہے 
 ساری رات مجھ کو ستاتی بہت ہے 
 
 پاس ہوتا ہوں تو قدر نہیں اسے
 دور ہوں تو آنسو بہاتی بہت ہے 
 
 اس ظالم کو احساس ہی نہیں ہے 
 یاد آتی ہے جب بھی رلاتی بہت ہے 
 
 یونہی بے بسی میں جب یاد کرتا ہوں 
 نادانیاں اس کی ہنساتی بہت ہیں 
 
 پیار تو وہ بھی کرتی ہے جان گئے ہم 
 پر پھر بھی ہم سے چھپاتی بہت ہے
 
 میرے سپنوں میں وہ آتی بہت ہے 
 ساری رات مجھ کو ستاتی بہت ہے
More Love / Romantic Poetry







