یاد آتے ہو کیوں مجھے اتنا
کیوں تمہیں چاہتا ہوں میں اتنا
کچھ سمجھ میں نہیں آتا میرے
کیوں میں دیوانہ ہو گیا اتنا
دیکھنے میں تو ہوں میں دور بہت
دل سے دیکھو تو ہوں قریب اتنا
چاہنے والوں میں فاصلے ہوں اگر
فاصلہ جتنا ہوگا پیار اتنا
جانے کیوں پیار ہوا ہے تم سے
چاہتا ہوں میں کیوں تمہیں اتنا
رابطے کیوں کیے ہیں کم تم نے
کیوں ستاتے ہو میری جان اتنا
جتنا پانی اور ہوا سے ہے پیاردنیا کو
بس میری جان مجھے پیار ہے تم سے اتنا