یاد کے جگنو

Poet"بابر جہانگیرؔ" Submitted byBabar
Text size

دن بھر کے کاموں سے تھک کر
تکیے پر جب سر رکھتے ہیں
تیری یاد کے جگنو آ کر
رات کو روشن کر دیتے ہیں
آنکھ کو پاگل کر دیتے ہیں
اور ھم
ان کو تارے سمجھ کر
شب بھر گنتے رہتے ہیں

Related tags on Parveen Shakir poetry

Copied