یاد ہماری

Poet: Shahid Maqsood Baili By: Bakhtiar Nasir, Lahore

یاد ہماری آئی ہوگی
جب بھی کبھی تنہائی ہوگی

رنگ شفق ہے گہرا گہرا
مہندی آج لگائی ہوگی

مہکی مہکی آج فضا ہے
زلف کہیں لہرائی ہوگی

ارمانوں کا ماتم ہوگا
اور کہیں شہنائی ہوگی

ہم نے رو رو دن کاٹا
تم نے عید منائی ہوگی

عشق کو اس دل میں نہ بسانا
نگر نگر رسوائی ہوگی

Rate it:
Views: 1026
14 Dec, 2008