Add Poetry

یاد ہے؟؟

Poet: ~AWrites~ By: ~Awrites~, Sukkar

یاد ہے؟
تجھ سے بات کرتے وقت اکثر
ساری رات گزر جاتی تھی
لیکن پھر بھی
باتیں ادھوری رہ جاتی تھی
یاد ہے؟؟
تجھ سے فون پر اکثر
میرا چیخنا چلانا
اور تیرا مجھے سمجھانا
یاد ہے؟؟
میرا چھوٹی چھوٹی باتوں پر روٹھ جانا،
اور تیرا اپنی پیار بھری باتوں سے مجھے مانانا،
یاد ہے؟؟
تجھ سے جب بات نا ہو
کسی چیز میں دل نا لگنا
اور تیری ایک آواز سنتے ہی
میری رکھی ہوئی زندگی کا چل جانا
یاد ہے ؟؟
جب ہم پہلی بار ملے تھے
میں بلکل بکھری وی تھی
اور تم نے مجھے سمیٹ دیا تھا
یاد ہے تم نے ایک وعدہ کیا تھا مجھ سے ؟؟
مجھے مکمل کرنے کا
اور تم نے میری بے رنگ سی زندگی میں آ کے وہ وعدہ پورا کردیا
تم نے مجھے مکمل کردیا

Rate it:
Views: 635
09 May, 2020
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets