یادوں کا تسلسل

Poet: SUNDER KHAN By: SUNDER KHAN, KSA

تیری ذات سے کبھی میں کنارا نہ کر سکا
اجڑے ھوئے دیار کو سہارا نہ کر سکا

جو لمحے تھے جدائی کے آنکھوں میں بس گئے
سمندر تھا بے شمار یوں نظارہ نہ کر سکا

وہ رات کی تنہائی میں سلگتے ھوئے کچھ خواب
تصویر تھی بے بسی کی گزارا نہ کر سکا

بہلاؤے کو تیری یادوں کا تسلسل ھے بے شمار
محبت جو بن گئی تھی جرم دوبارہ نہ کر سکا

Rate it:
Views: 502
11 Oct, 2012