Add Poetry

یادِ ماضی ہے یا بیماری کوئی

Poet: امید خواجہ By: امید خواجہ, 1e Exloermond

یادِ ماضی ہے یا بیماری کوئی
ذہن کے کمروں میں الماری کوئی

پہروں کھوئے رہتا ہوں اسکول میں
یا کبھی کالج کی راہ داری کوئی

امتیاز و بھٹّی و افضل کے ساتھ
ساتھ ہے ہر وقت کی یاری کوئی

خوبصورت دَور کی یادیں حسیں
جیسے قابو میں ہو سرداری کوئی

ڈالروں کا عِلم نہ یورو سے پیار
کوئی جھنجھٹ تھا نہ آزاری کوئی

ہر کسی سے پیار تھا سب سے خلوص
نہ کبھی سوچی اداکاری کوئی

دوست بھی تھے یار بھی اور اقربا
ذہن میں ہر گِز نہ تھی ناری کوئی

امتیازِ رنگ و بُو واضح تھا گو
سارے یکساں شاذ ہی بھاری کوئی

اسلئے بھی دَور اچھّا تھا کہ تب
نہ نوازا تھا نہ زرداری کوئی

آؤ عارف مل کے نوشہرے چلیں
اب تو سیدھی جاتی ہے لاری کوئی
 

Rate it:
Views: 5
18 Apr, 2025
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets