یار تجھ کو مرا خیال تو ہے
Poet: اعجاز اسد By: رانا علی, Quettaیار تجھ کو مرا خیال تو ہے
عشق میں اتنی دیکھ بھال تو ہے
غم نہیں گر خوشی نہیں حاصل
فرقت دوست کا ملال تو ہے
تجھ پہ گزری ہے کیا خبر ہے مجھے
تیرے جیسا ہی میرا حال تو ہے
میرا حامی جہاں نہیں تو کیا
شکر ہے رب ذو الجلال تو ہے
ہے اگر زعم برتری تم کو
یہ بھی اک صورت زوال تو ہے
میرے پہلو میں تو نہیں نہ سہی
میرے شانے پہ تیری شال تو ہے
زندگی میں یہی تمنا تھی
دم آخر ترا وصال تو ہے
اس کی تمثیل ہی نہیں ہے اسدؔ
میرا محبوب بے مثال تو ہے
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad