یار سےدوررہ کر جینا بھی کوئی جینا ہے
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghamیار سےدوررہ کر جینا بھی کوئی جینا ہے
درد سےبھرادل زخموں سےبھراسینہ ہے
ہمیں کسی ناصح نےیہ بات نہ بتائی تھی
یہی محبت کامقدرہےیہی جینےکاقرینہ ہے
نہ کھانا نہ سونا ساتھ عمر بھر کا رونا
محبت بھی سمجھوغموں کا خزینہ ہے
اک دن اسےبھی کنارا مل ہی جائےگا
گرداب میں گھراجواپنا سفینہ ہے
اصغر کو کوئی دشمن کیامارےگا
میری محبوبہ اک قاتل حسینہ ہے
More Love / Romantic Poetry






