یقیں جانیں مجھے تو مار دے گا اِن کا آنا روز
Poet: SAIF ALI ADEEL By: سیف علی عدیل, گوجرانوالہیقیں جانیں مجھے تو مار دے گا اِن کا آنا روز
کٹھن ہے بوجھ تیری یادوں کا یہ لادھ لانا روز
اسے معلوم ہے اس کے بنا میں جی نہیں پاتا
کسی دن جان لے گا میری اس کا آزمانا روز
مجھے تو چاندنی راتوں سے ہوتی ہے جلن سی اب
ستاروں کا تری وہ چھت پہ آکر ٹمٹمانا روز
جدا خود سے ہوں میں برسوں سے ہوں گم تیری یادوں میں
یہ آنچل مار دے گا یوں ہوا میں سر سرانا روز
مجھے وہ یاد کر کے سیف روئے گا بہت اک دن
تھا کتنا بے وفا وہ بھی مجھےہی بھول جانا روز
More Love / Romantic Poetry






