یوں آپ کس لیے اتنے اداس بیٹھے ہیں

Poet: dr.zahid Sheikh By: Dr.Zahid Sheikh, Lahore Pakistan

بڑے خموش سے پھولوں کے پاس بیٹھے ہیں
یوں آپ کس لیے اتنے اداس بیٹھے ہیں

ملی نہ جن کو محبت ، نہ اک خوشی بھی کبھی
بنے ہوئے وہی تصویر یاس بیٹھے ہیں

ہماری بزم تو آہوں کی بزم ہی ٹھہری
وہ قہقہوں کی فضا میں اداس بیٹھے ہیں

کوئی تو معجزہ بدلے گا مفلسوں کے حالات
لگائے دل کو یہی ایک آس بیٹھے ہیں

امیر شہر کے تن پہ تو ریشمی کپڑ ے
غریب پہنے غموں کا لباس بیٹھے ہیں

سنائیں بزم میں بے عیب شاعری زاہد
کہ اس ہنر سے سبھی روشناس بیٹھے ہیں

Rate it:
Views: 809
11 Jan, 2013