یوں بچھڑا کہ اجنبی کر گیا وہ
Poet: عبدالقدیر شاد By: عبدالقدیر شاد, Plandri Azad Kashmirیوں بچھڑا کہ اجنبی کر گیا وہ
دنیاے دل میں تیرگی کر گیا وہ
یہ کیسا ہے دستور موت سے بچاو کا
کہ موت کے ڈر سے خود کشی کر گیا وہ
سنا تھا ایک خاصی عمر ہے انسان کی
مگر اس سے گزرتے کتنی جلدی کر گیا وہ
محبت کی آڑ لے کر ایک بار پھر
شاد تم سے دل لگی کر گیا وہ
More Love / Romantic Poetry






