یوں دل میرا دکھا کر اچھا نہیں کیا تم نے
Poet: Tasleem Ahmed Dani By: Tasleem Ahmed Dani, Islamabadیوں دل میرا دکھا کر اچھا نہیں کیا تم نے
غیروں کو اپنا بنا کراچھانہیں کیا تم نے
کھائ تھیں عمربھر یادرکھنے کی جو قسمیں
یوں اتنی جلدی بھلا کراچھانہیں کیا تم نے
بیتی ہوئ دل پر ہمیشہ جوسناتے تھے مجھ کو
آج غیروں کو حال دل سناکراچھانہیں کیا تم نے
غموں کو بانٹ نہیں سکتے تو پہلے ہی بتا دیتے
یوں میرے حالات پر مسکرا کراچھانہیں کیا تم نے
کہاں گئے وہ اکھٹے جینے مرنے کے وعدے
آج اکیلے ہی دنیا سے جاکراچھانہیں کیا تم نے
تم تو عمر بھر ساتھ نبھانے کا وعدہ کرتے تھے دانی
آج اکیلا ہی اسے دفناکراچھانہیں کیا تم نے
More Love / Romantic Poetry






