یوں نہ ہوا

Poet: UA By: UA, Lahore

تو میرا بن کے رہے میں تیرا رہوں نہ ہوا
اپنی تکرار میں نہ نہ ہوئی ہاں ہوں نہ ہوا

نہ ہم نے کچھ پوچھا نہ تم نے کچھ پوچھا
اپنے جذبات کا اظہار و بیاں یوں نہ ہوا

تمہاری یاد شدت سے آئی تمہارے جانے کے
اب سے پہلے یہ احساس مجھے یوں نہ ہوا

تمہارے جانے کے بعد اپنی زندگی بدل گئی
میں اتنا تبدیل تمہارے سامنے کیوں نہ ہوا

عظمٰی انہیں خبر نہ تھی ہم وہیں موجود تھے
ہم چپ رہے اپنا بیاں ان پہ عیاں یوں نہ ہوا

Rate it:
Views: 579
02 Dec, 2008