یوں ہی اداس ہے دل بے قرار تھوڑا ہی ہے

Poet: M,masood By: M,masood, Nottingham

یوں ہی اداس ہے دل بے قرار تھوڑا ہی ہے
مجھے کسی کا کوئی انتظار تھوڑا ہی ہے

نظر ملا کے بھی تم سے گلہ کروں کیسے
تمھارے دل پر میرا اختیار تھوڑا ہی ہے

مجھے بھی نیند نہ آۓ اداس بے چین نہ ہو
ہمھارے درمیان بھلا اتنا پیار تھوڑا ہی ہے

خزاں ہی ڈھنڈتی رہتی ہے دربہ در مجھ کو
میری تلاش میں پاگل بہار تھوڑا ہی ہے

نہ جانے کون یہاں سانپ بن کے ڈس جاۓ
یہاں کسی کا کوئی اعتبار تھوڑا ہی ہے

Rate it:
Views: 349
25 Nov, 2013