یک جہتی کے نشاں

Poet: M Usman Jamaie By: M Usman Jamaie, karachi

سمندر، روشنی، مٹّی، ہوائیں
پرندے ، آسماں، خوشبو، گھٹائیں
یہ بنجارے ، یہ پاوندے، یہ جپسی
ہے”دین شہریت“ٹھوکرمیں جن کی
ہمارے دور اول کے امیں ہیں
ہمارے ایک ہونے کا یقیں ہیں
یہ باغی قومیت کے مِلّتوں کے
یہ منکر سرحدوں کی حرمتوں کے
انھیں انکار تعظیم وطن سے
زمیں کو بانٹ دینے کے چلن سے
من وتو کے سبھی نعروں کے دشمن
تمھارے قومی گہواروں کے دشمن
وحی ہیں، یہ حدیث معتبر ہیں
بنی آدم کے فردا کی خبر ہیں
 

Rate it:
Views: 476
09 Feb, 2014