میری آنکھوں میں ترا عکس ہے شبنم کی طرح
اشک بہتے ہیں تری یاد میں زم زم کی طرح
میری خواہش کہ برس جائے تو بارش بن کے
میرا تن بھیگتا جائے کسی ساحل کی طرح
تیرے گیتوں تیری غزلوں میں رہوں میں شامل
تو میرے سر کو جگائے کسی سرگم کی طرح
ایک میں ، ایک مری رات کی تنہائی ہے
رات بھی مجھ پہ گزرتی ہے ترے غم کی طرح