میری ہر اک ادا میں چھپی تھی اس کی محبت
اس نے محسوس نہ کیا یہ اور بات ہے
میں نے ہر دم اس کے ہی خواب دیکھے
مجھے تعبیر نہ ملی یہ اور بات ہے
میں نے جب اس سے بات کرنا چاہی
مجھے الفاظ نہ ملے یہ اور بات ہے
میں اسکی محبت کے سمندر میں بہت دور تک نکلا
مجھے ساحل نہ ملا یہ اور بات ہے
قدرت نے لکھا تھا اسے میری تقدیر میں
اسکی قسمت میں ہم نہ تھے یہ اور بات ہے