یہ برس مگر کوئی اور ہے
Poet: rehan By: rehan abbas, lahoreوہی آپ ہیں وہی خواب ہے، یہ برس مگر کوئی اور ہے
وہی حسن و عشق و شباب ہے ، یہ برس مگر کوئی اور ہے
کبھی زیر لب، کبھی آنکھ سے ، کبھی مسکرانے کی اوٹ سے
وہی دھیما دھیما خطاب ہے ، یہ برس مگر کوئی اور ہے
مری جیب میں مرے ہاتھ میں، یہ جو عمر بھر کی کمائی ہے
تری اک نظر کا حساب ہے، یہ برس مگر کوئی اور ہے
More Love / Romantic Poetry






