Add Poetry

یہ بھی صحیح جیون کے لئے کہ شکتی ہے تو کچھ ٹھیک ہے

Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithi

یہ بھی صحیح جیون کے لئے کہ شکتی ہے تو کچھ ٹھیک ہے
مگر تیرے نیتوں میں کہیں راستی ہے تو کچھ ٹھیک ہے

میری منزلوں کے راستے سبھی کناروں سے شروع ہوتے ہیں
لہروں کو چیر کے نکلے ایسی کشتی ہے تو کچھ ٹھیک ہے

مانا کہ موت میری حقیقی جگہ مگر موت کی نوبت نہیں
اب کہ ہر لمحہ پوچھتا ہے کہ زندگی ہے تو کچھ ٹھیک ہے

شورش تو آس پاس ہے لیکن الجھنیں اتنی نہیں
دراڑوں سے ہٹکر بات دل کی ہے تو کچھ ٹھیک ہے

تم اپنے محافظ بنو کہ شرارت سرپرست نہ رہے اتنی
ہاں اگر پرانی یاد کی ھچکی ہے تو کچھ ٹھیک ہے

نظروں سے کترا جاؤ منظر تو خوب ہیں بھٹکنے کے لئے
اگر بے وجہ آنکھ پھڑکی ہے تو کچھ ٹھیک ہے

 

Rate it:
Views: 387
19 Jan, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets