یہ تھوڑا سا جیون ادھورا سا موسم

Poet: AAzi By: AAzi, Guranwala

یہ تھوڑا سا جیون ادھورا سا موسم
یہ رنگوں کی چاہت گلابوں کی حسرت
یہ روشن سویرا یہ مدہم اندھیرا
کسی روز تنہا ملو تو بتائیں

خیالوں کی راہیں چمکتی نگاہیں
وفائیں نبھانا ادائیں دکھانا
یہ اک سلسلہ ہے مگر فاصلہ ہے
جواں ہے امیدیں اڑی ہیں نیندیں
کسی روز تنہا ملو تو بتائیں

اگر جان جاؤ تو احساس رکھنا
اسے راز رکھنا
کرو اک وعدہ بنا لو ارادہ
ملاقات کر لو وہی بات کر لو
کسی روز تنہا ملو تو بتائیں

Rate it:
Views: 605
06 Jul, 2012