میرے دامن میں گرے اشک اٹھا لے کوئی مجھے یخ بستہ ہواؤں سے بچا لے کوئی اے میری جان بہاروں سے بھی محتاط رہو یہ تیرا بانکپن نہ تجھ سے چرا لے کوئی کیسے نکلوں میں تیرے مخملیں خیالوں سے ایسے کیوں ساری ریاضت کو گنوا لے کوئی