یہ تیری یادیں

Poet: Muhammad Nawaz By: Muhammad Nawaz, sangla hill

وہ تیری باتیں یہ تیری یادیں
کہ جیسے خوشبو کا ایک جھونکا
فضا میں آ کے بکھر گیا ہو
کہ جیسے جذ بوں کا ایک دریا
سیلاب بن کے بپھر گیا ہو
کہ جیسے ندیا میں بہتا پانی
کہ جیسے لہروں کی اک روانی
کہ جیسے جھر نوں کا شور وحشت
کہ جیسے جیسے الفت کی نرم حدت
کہ جیسے ماضی کا ایک قصہ
کہ جو کتابوں میں کھو گیا ہو
کہ جیسے معصوم سا پرندہ
شجر کے دامن میں سو گیا ہو

Rate it:
Views: 614
20 Nov, 2010
More Love / Romantic Poetry