یہ حادثہ ہے کہ میں ہوں ترا وصال نہیں
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, Karachiیہ حادثہ ہے کہ میں ہوں ترا وصال نہیں
مگر اے دوست ابھی زندگی محال نہیں
پکارتی ہیں مجھے تلخیاں زمانے کی
یہ سچ ہے دور فغاں میں ترا خیال نہیں
ترے سلوک نے گستاخ کر دیا ہے مجھے
وگرنہ میری طبیعت میں اشتعال نہیں
ترے لیے تو ہیں آنسو بھی پونچھنا مشکل
غریب شہر میسر تجھے رومال نہیں
ہمیں ہو فرصت دنیا کہاں یہ ممکن ہے
وہ الفتوں کا زمانہ وہ ماہ سال نہیں
کیا اس کے چہرے کو دیکھا نہیں کبھی وشمہ
وہ مستحق ہے لبوں پر مگر سوال نہیں
More Love / Romantic Poetry






