Add Poetry

یہ حالات تاریک ہیں لگتے کوئے کرتب کروگے تو مانوں گا

Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithi

یہ حالات تاریک ہیں لگتے کوئے کرتب کروگے تو مانوں گا
میں فن مصوری نہیں مجھے مرُتب کروگے تو مانوں گا

حقیر سوچوں کے ہاں تم چٹانوں کی بات کرتے ہو
ارادے اور اعتدال کا کیا کہنا، تم تروٹ بنوگے تو مانوں گا

میری زر آشنائی کو پھر سے نرمی بھی ملے گی
تم معلم میرے مرضی کے، مُروت کروگے تو مانوں گا

ہم اپنے دھیاں کی اوسط کو درمیاں میں چھوڑ دیتے ہیں
تم اپنی تدبیر کی وساطت سے مستغرق کروگے تو مانوں گا

نہیں کوئی سرگردانی، الجھنیں تو آں آتی ہی ہیں
ملال ہے رنج عمدہ اسے مرمت کروگے تو مانوں گا

میں کیا جانوں محبت تجارت ہے یا تمدن بھی سنتوشؔ
قصے ہیں مزاج کے سبھی ، قربت کروگے تو مانوں گا

 

Rate it:
Views: 253
08 Jan, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets