محبتوں کا مسکن
نفرتوں کی جاء
ا یثارو وفاء کا گھر
منافقتوں کی جڑ
شبنم کی طرح پاک
ناپاک در ناپاک
بلا کا ہمدرد
بے درد ہی بے درد
اچھائیوں کا در
برائیوں کا گڑھ
معصوم و با حیاء
ظالم و بے حیاء
رضی مجھے بتا
ہے ا صل میں کیا
یہ دل تیرا میرا
یہ دل تیرا میرا