یہ دل کی لگی یونہی رہے

Poet: Saima By: Saima Waheed, sharjah-UAE

سانسوں میں میری آپ کی خوشبو بسی یوں ہی رہے
مانگیں دعا مل کے صنم یہ دل کی لگی یونہی رہے

گن گن کے تارے رات کو جاگنا بھی اچھا لگتا ہے
اے کاش کہ تیری میری دیوانگی یونہی رہے

میں اپنی ساری راہوں کو تیری طرف ہی موڑ دوں
اس دل میں اک تیرے سوا ویرانگی یونہی رہے

یوں ہی روٹھیں یوں ہی مانیں یوں ہی حسرت رہے ہر پل
جتنی بھی ہے میرے خدا یہ زندگی یونہی رہے

Rate it:
Views: 416
15 Aug, 2009