یہ دن بھی آخری ہے اور کام آخری ہے
محسوس ہو رہا ہے یہ شام آخری ہے
اس واسطے مزے سے یہ زہر پی رہا ہوں
ساقی جو دے رہے ہو یہ جام آخری ہے
شاید ملن ہمارا پھر زندگی میں نہ ہو
یہ الوداع،نمستے،سالام آخری ہے
کوشش ہے میری پہلی اے ھم نشیں اے یارو
جو تم سمجھ رہے تھے الہام آخری ہے
ہر چیز اس جہاں کی مٹ جائے گی یقیناََ
اول ہے نام اللہ یہ نام آخری ہے