Add Poetry

یہ زندگی تو موت سے ابتر لگے مجھے

Poet: Zeeshan By: Shanzee, karachi

یہ زندگی تو موت سے ابتر لگے مجھے
تیرے بغیر کانٹوں کا بستر لگے مجھے

دیوار و در کے ساتھ دریچے بھی ھیں مگر
ھر شخص تیرے شھر کا بے گھر لگے مجھے

پھینکے جو تو نے پھول کسی کے خیال میں
میرے ندیم تیر وہ اکثر لگے مجھے

منزل کے پاس لٹتے ھوئے دیکھے کارواں
اب زکر وصل سے بھی یھاں ڈر لگے مجھے

یہ معجزہ جنوں کا ھے یا عشق کا کمال
دیوار اپنی راہ کی بھی در لگے مجھے

اتریں صحیفے پیار کے دل پہ ترے شان
تو کیوں نہ چاھتوں کا پیمبر لگے مجھے

Rate it:
Views: 341
03 Dec, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets