یہ زندگی ہونے کا احساس، صرف تم سے ہے
میری چاہت کی پپاس صرف تم سے ہے
لوگ کہیں شیریں گفتار، شیریں کلام مجھے
مگر میرے لہجے کی مٹھاس صرف تم سے ہے
پھول کلیاں سی بکھری ہیں چاروں اطراف میرے
پر ! میری زندگی کی بو باس صرف تم سے ہے
ہجوم دوستاں میں گھرے رہتے ہیں ہر وقت ہم
مگر! ہماری دوستی اک خاص صرف تم سے ہے
مت بھیجو پھول یہ تحفے کلیوں کے اب مجھے
کہ یہ دل اداس اب ! صرف تم سے ہے
یہ زندگی ہونے کا احساس صرف تم سے ہے
میری چاہت کی پیاس صرف تم سے ہے