یہ نہ سمجھنا کوئی تقصیر کر رہی ہوں
Poet: UA By: UA, Lahoreیہ نہ سمجھنا کوئی تقصیر کر رہی ہوں
میں جو اپنی ذات کو تحریر کر رہی ہوں
آگہی کے واسطے میں خود سے ہم کلام ہوں
اور خود کو ہی اپنے لئے نظیر کر رہی ہوں
خود سے سوال کر کے خود ہی جواب دینا
اَستاد خود کو اپنی ہی تعبیر کر کر ہی ہوں
اپنے دل و دماغ کو جھنجھوڑ کے شاید
بیدار میں بھی اپنا ضمیر کر رہی ہوں
ع ظ م ی کے معنی بتا کے عظمٰی
بیان تیرے نام کی تفسیر کر رہی ہوں
More General Poetry






