یہ چودھویں کا چاند بھی تیری ادا سا ہے
Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hillجو تیرے میرے درمیاں اک فاصلہ سا ہے
راز حیات اس میں بھی کوئی چھپا سا ہے
سن کر میرا فسانہ کہا قیس نے مجھ سے
قصہ تو تیرا خوب ہے لیکن سنا سا ہے
جس نے بھری بہار میں دامن چھڑا لیا
دل اب بھی اس فریب میں کھویا ہوا سا ہے
شب بھر فلک پہ کرتا ہے جلوہ نمائیاں
یہ چودھویں کا چاند بھی تیری ادا سا ہے
More Love / Romantic Poetry






