یہ کس نے کہہ دیا کہ تجھکو طلاق ہے
Poet: Saeed Akhter Rahi By: Saeed Akhter Rahi, karachiہاں میرے ساتھ کیا حسین اتفاق ہے
وہ میرے شہر میں ہے لیکن فراق ہے
جو میری زندگی کی رفیق شریک ہے
معراج عشق میں وہ پہلی براق ہے
گر میں کسی وجہ سے تجھے حق نہ دے سکا
یہ کس نے کہہ دیا کہ تجھکو طلاق ہے
دنیا میں جتنے دل بھی دھڑکتے ہیں پیار میں
وہ بھی ہمارے پیار کا سیاق و سباق ہے
سچ ہے محبتوں کی بہاریں ہیں سوگوار
لیکن خزاں میں اب بھی وہی طمطمراق ہے
نازل ہوا ہے یہ بھی عذاب آسمان سے
ہر گھر میں دیکھتا ہوں بہت ہی نفاق ہے
More Love / Romantic Poetry






