یہ کیا کہا کہ میرے ساتھ ساتھ رہتے ہیں
یہیں کہیں وہ میرے آس پاس رہتے ہیں
کئی سرگوشیاں کرتے ہیں میرے کانوں میں
وہ مسکرا کے میرے دل کی بات کہتے ہیں
میری نگاہیں جن کی جستجو میں رہتی ہیں
وہی تو میری نگاہوں میں بسے رہتے ہیں
وہ مجھ سے دور ہیں پر یہ گمان رہتا ہے
کہ ہر جگہ وہ میرے ساتھ ساتھ رہتے ہیں
یہ خوش گمانیاں عظمیٰ کہیں یقیں تو نہپں
جو دل دماغ ہر اک بات پہ ہاں کہتے ہیں