ہوا کی تیز رتھ میں
مدھر ،دھیمے سروں میں چلتی پھرتی بارش۔۔
میرے وجدان کا حصہ
رات کا پچھلے پہر
میرے تن کی پیاسی ریت کی خوشبو
میرے لہراتی ہوئی زلفوں سے
میرے پیاسے ہونٹوں پہ
یہ گونگے دیس کی چمکتی دھمکتی راتیں
میرے بے ساختا بدن کو گد گدا رہی تھی
اس روشنی میں اس منظر کو
اپنے اندر سمولو وشمہ