یہ ہم بھی گوارا کرتے ہیں
یہ تم بھی گوارا کر لینا
رو رو کہ گزارا کرتے ہیں
تم ہنس کہ گزارا کر لینا
مایوس نہ ہونا زندگی سے
اگر برباد نشمین ہوجائے
تم بکھرے تنکے چن لینا
تعمیر دوبارہ کرلینا
بے تابی حد سے بڑھ جائے
اور نیند نہ آئے راتوں کو
تم ڈوب کہ میری یادوں میں
دنیا سے کنارہ کر لینا
پر یاد فقط یہ رکھ لیا
جب بھولنے مجھ کو لگ جاؤ
تو ذکر دوبارہ کرلینا