زِریاب: خوبصورت آواز والا پرندہ۔۔ پرندوں کے نام پر بچوں کے چند منفرد نام اور ان کے دلچسپ معنیٰ
سال 2025 میں پاکستانی والدین بچوں کے ناموں کے انتخاب میں ایک نیا رجحان اپنا رہے ہیں۔ پرندوں سے متاثرہ خوبصورت اور با معنیٰ ناموں کی طرف بڑھتی دلچسپی۔ اب ایسے نام بھی مقبول ہو رہے ہیں جو فطرت، بلندی اور آزادی کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔
والدین اب اپنے بچوں کے لیے ایسے نام چن رہے ہیں جو صرف خوش آہنگی یا تلفظ میں دلکش نہیں بلکہ اپنے اندر ایک بھرپور علامتی مفہوم بھی رکھتے ہیں۔ ان میں سے چند نام ہم یہاں اپنے قارئین کے لئے پیش کررہے ہیں۔
شاہین
شاہین عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنیٰ باز، ایک سفید پرندہ، عقاب، شكاري پرندہ، اونچی پرواز کرنے والا کے ہیں۔ عام طور پر یہ نام لڑکیوں کے لئے مخصوص ہوتا ہے مگر لڑکوں کا بھی رکھا جاتا ہے۔
شہباز
شہباز اسلامی اور عربی نام ہے اور عام طور پر لڑکوں کا رکھا جاتا ہے۔ اس کے معنیٰ خوددار٬ غیرت مند، بڑا باز اور بازوں کا بادشاہ کے ہیں۔
عنقا
یہ عربی نام ہے اور عام طور پر لڑکیوں کا رکھا جاتا ہے۔ عنقا کے معنیٰ لمبی اور پتلی گردن والا پرندہ کے ہیں۔
حمامہ
حمامہ بھی لڑکیوں کے لئے مقبول عربی نام ہے جس کے معنیٰ کبوتر کے ہیں۔
زریاب
زریاب عربی اور فارسی زبان کا نام ہے۔ نویں صدی کے مشہور موسیقار ابو ال حسن الی ابنِ نفی کا لقب تھا جو اپنے گہرے رنگ اور خوبصورت آواز کی وجہ سے مشہور تھے۔ اس کے معنیٰ سیاہ رنگ کا پرندہ اور خوبصورت آواز والا پرندہ کے ہیں۔
یہ تمام نام محض پرندوں کے نام نہیں، بلکہ اپنے اندر وہ جذبات اور امیدیں سموئے ہوئے ہیں جو والدین اپنی نئی نسل کے ساتھ جوڑنا چاہتے ہیں۔ بلند حوصلہ، نرم مزاجی، انفرادیت اور حسن۔ نئے دور میں پاکستانی والدین کا یہ رجحان اس بات کا اظہار ہے کہ وہ اپنے بچوں کے ناموں کے ذریعے نہ صرف فطرت سے قربت چاہتے ہیں بلکہ ایک منفرد شناخت بھی۔
You May Also Like
Choosing a Christian name for your son is an act of deep significance, a way to infuse his identity with the timeless values and beliefs that matter most to you. These 100 Christian boy names have been thoughtfully selected to encompass biblical heritage, virtues, and the steadfast spirit of Christianity.
Read MoreSelecting a Christian name for your daughter is a reflection of your deep-rooted values and beliefs, a tribute to the virtues that define your family. These 100 Christian girl names have been carefully chosen to encompass biblical heritage, saintly qualities, and the timeless spirit of Christianity.
Read MoreSelecting a Christian name for your precious child is a cherished endeavor, a testament to the values, faith, and aspirations you hold dear. These 100 Christian names, thoughtfully chosen, represent a spectrum of biblical significance, saintly virtues, and the enduring spirit of Christianity.
Read MoreIn the rich tapestry of Hindu culture, choosing a name for your baby boy is a momentous decision. These 100 Hindu boy names are not just labels; they are vessels of tradition, heritage, and profound meanings that reflect the ethos of ancient wisdom.
Read MoreThe process of naming your precious baby girl is an opportunity to infuse her identity with the grace, strength, and timeless wisdom of Hindu culture.
Read MoreSelecting the perfect name is an intricate art, blending tradition and contemporary significance. These 100 Hindu names, carefully curated, encapsulate the rich heritage, profound meanings, and enduring spirituality of Hindu culture.
Read More