معاشی ٹیم پر فخر ہے، عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشی ٹیم پر فخر ہے، چار ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ ختم ہونے سے روپے کی قدر چار روپے بڑھ گئی۔

عمران خان نے سوشل میڈیا پر اہنے ایک پیغام میں معاشی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ خسارہ کم ہونے سے روپے کی قدر میں چار روپے اضافہ ہوگیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ اقتصادی ٹیم معیشت کی ترقی کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر نے چین پاک اوتصادی منصوبہ (سی پیک) کے متعلق کہا ہے کہ اگلے 3 سالوں میں ملک کے قرضوں میں نمایاں کمی نظر آئیگی اور اس منصوبے سے ملک میں روزگار بڑھے گا۔

سی پیک کا کریڈٹ ماضی کی حکومتوں کو بھی دینگے، اسد عمریاد رہے کہ چینی سفیریاؤجنگ نے کہا ہے کہ چین نے ہمیشہ سیاسی مقاصد اور مخصوص حکومتوں سے بالاتر ہو کر پاکستان کی مدد کی اگرپاکستان مشکل میں ہو تو قرضوں کی واپسی کا تقاضا نہیں کیاجائے گا جبکہ امریکی نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز کے سی پیک سےمتعلق بیان پرچینی سفیریاؤ جنگ نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے پاکستان کی امداد سیاسی ترجیحات پر کیوں معطل کی۔

چینی سفیر نے کہا کہ 2013 میں پاکستان میں توانائی کا شدید بحران تھا۔ اس وقت امریکا کہاں تھا؟ امریکی کمپنیوں نے پاکستان میں پاور پلانٹ کیوں نہیں لگائے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.