ڈی جی آئی ایس پی آر کی اہم پریس کانفرنس آج

اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجرجنرل آصف غفور آج  کور کمانڈرز کانفرنس کے فیصلوں سے قوم کو آگاہ کریں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر  سہ پہر 3بجے اہم  پریس کانفرنس میں ملکی سلامتی کی صورتحال، کشمیر اور دیگر اہم معاملات پر بھی بریفنگ دیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت طویل کورکمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں ملکی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کور کمانڈر کانفرنس فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں صبح 9:30 پر شروع ہوئی تھی جو شام تک جاری رہی۔

ذرائع کے مطابق کانفرنس میں افغان امن عمل میں پیشرفت اور کشمیر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ملک کو درپیش مسائل اور سرحدی چیلنجز کے معاملات بھی زیر غور آئے۔

طویل ترین کورکمانڈر کانفرنس کا اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا تھا جس بعد خبر خبر آئی کہ ڈی جی آئی ایس پی آر پریس کانفرنس میں فیصلوں سے آگاہ کریں گے۔

Corps Commanders’ Conference presided over by COAS held today at GHQ.

— DG ISPR (@OfficialDGISPR)


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.