شہریار آفریدی نے قرآن پاک اٹھا کر رانا ثنا اللہ کو لاجواب کردیا

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما  رانا ثناء اللہ کا چیلنج پورا کرتے ہوئے قرآن پاک اٹھا کراپنی  بات دہرادی ۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے وزیر مملکت برائے داخلہ کو قومی اسمبلی میں چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ شہریار آفریدی قسم کھائیں اور قرآن پر ہاتھ رکھ کر مجھ پر لگائے گئے الزامات دہرائیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اللہ کو حاضر ناظر جان کر قسم اٹھاتا ہوں کہ آج تک 25 سالہ سیاسی کیریئر میں کسی منشیات فروش سے تعلق یا اس کی سفارش نہیں کی، اگر کبھی غلطی سے بھی ایسا ہوا ہو تو اللہ کا قہر و غضب مجھ پر نازل ہو۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ شہریار آفریدی بھی میرے مقدمے سے متعلق سب حقائق جانتے ہیں لیکن ادھر ادھر کی ہانک رہے ہیں، ان سے کہتا ہوں کہ قسم کھائیں اور قرآن پر ہاتھ رکھ کر مجھ پر لگائے گئے الزامات دہرائیں۔

موجودہ حکومت سے کوئی مطمئن نہیں، رانا ثناءاللہوزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا چیلنج پورا کرتے ہوئے کہا کہ میں قران مجید کو حاضر ناظر کہہ کر کہتا ہوں کہ رانا ثناءاللہ کے خلاف نہ میں نے اور نہ وزیراعظم نے کوئی سازش کی۔

رانا ثناء اللہ کا چیلنج پورا کرنے کے بعد مولانا صلاح الدین ایوبی نے شہریار آفریدی سے قرآن پاک واپس لے لیا تاہم اسپیکر نے شہریار آفریدی اور رانا ثناء اللہ کو گفتگو سے روکتے ہوئے اجلاس میں 10 منٹ کا وقفے کر دیا۔

اسپیکر فخر امام نے اسمبلی رولز پڑھ کر سناتے ہوئے کہا کہ رول کےمطابق ارکان اسمبلی میں زیر سماعت مقدمات پربات نہیں کرسکتے، رول آف اسمبلی 31 کےتحت زیر سماعت مقدمات پربات نہیں کی جاسکتی لہذا دونوں ارکان زیر سماعت مقدمات پر گفتگو نہ کریں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.