صحافی اظہارالحق کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور کی عدالت نے حکومت اور مشرف پر تنقید کے الزام میں گرفتار صحافی اظہار الحق کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر بھیج دیا۔

حکومت ، سابق صدر پرویز مشرف اور ریاستی اداروں پر تنقید کے الزامات میں گرفتار نوجوان صحافی اظہار الحق واحد کو ضلع کچہری میں پیش کردیا گیا جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر عرفات نے صحافی اظہار الحق کے ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی، وکیل ایف آئی نے کہا کہ ملزم صحافی اظہار الحق سے مزید تفتیش کرنی ہے جسمانی ریمانڈ دیاجائے۔

اظہار الحق کے وکیل میاں داؤد ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے نے صحافی اظہار الحق سے سب کچھ برآمد کر لیا ہے، موجودہ حالات میں آزادی اظہار رائے کو دبایا جارہا ہے۔

ایڈوکیٹ میاں داؤد کا کہنا تھا کہ اگرحکومت اور مشرف پر تنقید جرم ہے تو آدھا پاکستان گرفتار کیا جانا چاہیے،ایف آئی اے نے حکومت کے دباؤ پر ریاست مخالف مواد پوسٹ کرنے مقدمہ درج کیا ہے، ایف آئی اے نے ریاست مخالف مواد کا ایک بھی جز مقدمے میں نہیں لکھا۔

اظہار الحق کے وکیل کا کہنا تھا کہ یہ مقدمہ آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت آزادی اظہار رائے کیخلاف ہے، موجودہ حالات میں صحافی اظہار الحق کے جسمانی ریمانڈ کی کوئی ضرورت نہیں۔

ایف آئی اے کی جانب سے پیکا قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جبکہ ایف آئی آر کے مطابق اظہارالحق نے حکومت اور سابق صدر جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف پر سوشل میڈیا کے ذریعے تنقید کی اور اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے ایسی ویڈیوز اور تصاویر بھی وائرل کیں جن میں قومی ترانے میں قابل اعتراض ردوبدل کیا گیا جب کہ اداروں کے خلاف نفرت انگیز مواد بھی پھیلایا گیا۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ صحافی اظہار الحق کو جسمانی ریمانڈ کی بجائے جوڈیشل کرنے کے احکامات جاری کرے۔

عدالت نے اظہار الحق کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر منظور کرتے ہوئے 20 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.